ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ضمنی پارلیمانی انتخابات میں پارٹی کے کردار کو حتمی شکل دینے کیلئے پنتھرس پارٹی کی میٹنگ

ضمنی پارلیمانی انتخابات میں پارٹی کے کردار کو حتمی شکل دینے کیلئے پنتھرس پارٹی کی میٹنگ

Sun, 19 Mar 2017 12:11:25  SO Admin   S.O. News Service

جموں،18 مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)وادی کشمیرکے دوپارلیمانی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں پنتھرس پارٹی کردار کو حتمی شکل دینے کے لئے19مارچ،2017کوسری نگر میں ایک ہنگامی میٹنگ کرے گی۔پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسربھیم سنگھ اس میٹنگ میں ریاست کے لوگوں کو بنیادی حقوق اور انصاف کی، جن کی ضمانت ہندستانی آئین میں دی گئی ہے، فراہمی کے لئے جدوجہد کررہے پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں سے بات چیت کرکے ان کی حکمت عملی کا جائزہ لیں گے ۔پروفیسر بھیم سنگھ نے کہاکہ ہندستانی آئین میں دےئے گئے بنیادی حقوق آج تک جموں وکشمیر کے نام نہاد آئین میں، جس میں مساوات، برابری اور سماجی انصاف کا تصور نہیں ہے، شامل نہیں ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ اس برس اپریل کے دوسرے ہفتہ میں دو پارلیمانی حلقوں کے ضمنی انتخابات موسم سرما اور برف کے طوفان کی گرفت میں رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ میں نے خود ذاتی طورپر الیکشن کمشنر سے نئی دہلی میں ملاقات کرکے ان سے انتخابات کو ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی کیونکہ وہاں کے موسمی حالات انتخابات کرانے کے لئے موزوں نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے الیکشن کمشنر کو بتایا کہ وادی کے نصف سے زائد رائے دہندگان روزی روٹی کے لئے وادی سے باہر گئے ہوئے ہیں اور اپنے ووٹ ڈالنے کے لئے وادی میں واپس نہیں آسکتے۔پنتھرس سربراہ پروفیسربھیم سنگھ نے کشمیر کے غصائے لیڈروں خاص طورپر حریت کانفرنس کے لیڈروں سے وادی کے استحصال کے شکار رائے دہندگان کے مفاد اور آر ایس ایس ۔پی ڈی پی اتحاد کے امیدواروں کو شکست دینے کیلئے متحد ہونے کی پرزور اپیل کی۔یہی واحد راستہ ہے دہلی اور کشمیر کے تکبر کرنے والی قیادت کو سبق سکھانے کا۔


Share: